• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے عراق سے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید سے پہلے پی آئی اے کی تین پروازیں عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عید سے قبل خصوصی پروازیں ہم وطنوں کو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لئے چلائی جارہی ہیں۔عراق کے صوبہ کردستان کے شہر اربل سے 21 جولائی کو اسلام آباد کے لئے ایک پرواز روانہ ہو گی۔بغداد سے دو پروازیں 22 اور 28 جولائی کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گی۔ مسافر ٹکٹ پی آئی اے دفاتر، ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔مسافر مزید مدد یا رہنمائی کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین