اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) و فا قی حکومت نے فارینہ مظہر کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے زریعے تعیناتی کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ فارینہ مظہر کا بطور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعیناتی کا اطلاق 20 جولائی سے ہوگا۔ ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر فارینہ مظہر سرمایہ کاری بورڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل تعینات ہیں ۔ حال ہی میں فارینہ مظہر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی ۔