• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرنے کیلئےآخری سانسیں لے رہی ہے، سراج الحق

سوات(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف آخری سانسیں لے رہی ہے کہ کسی طرح مدت پوری کرے،پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ایک ہی در سے مانگنے والے ہیں اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہے ہیں، تحریک انصاف کے اپنے ہی وزیر نے تسلیم کیا کہ وہ اہل نہیں، ملک میں 10لاکھ چھوٹی بڑی صنعتیں بند ہو چکی ہیں،فواد چوہدری نے خود سلطانی گواہ بن کر پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی ہے،موجودہ حکومت نے بے روزگاری اور مہنگائی کے سواکچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی،ان کے پاس اپنا کوئی پروگرام نہیں تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے دورہ کے موقع پر جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے دعوؤں اور وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس وقت ملک میں شرح ترقی مسلسل منفی میں جارہی ہے جبکہ بیر وزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا ہے،سراج الحق نے کہاکہ اسد عمر کہتے ہیں کہ مزید ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بے روزگار ہوں گے،ملک میں چوبیس اداروں کے ملازمین کو فارغ کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ معاشی پالیسی آئی ایم ایف بنارہی ہے اور اس وقت ملک میں چھوٹی بڑی دس لاکھ صنعتیں بند ہوچکی ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ صرف مدت پوری کرنی ہوگی کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت صرف آخری سانس لے رہی ہے تاکہ مدت پوری کرے۔

تازہ ترین