• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش نے بلدیاتی اداروں کی قلعی کھول دی، فیصل محمود

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ حالیہ بارش نے ایک بار پھر بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے، پورا شہر کراچی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے اور بہت سی گلیوں میں گٹر ابل رہے ہیں، شہری حکومت اور میئر کراچی وسیم اختر کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہے اگر وہ عوام کی زندگیوں میں آسانی فراہم نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو کر گھر کو جائیں ۔ آج کراچی کے عوام سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال کو اسی لیے یاد کرتے ہیں کہ انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی تھی۔

تازہ ترین