• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ روبی انعم دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

پاکستانی اسٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم کودل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

چہروں پرقہقہے بکھیرنے والی اسٹیج، ٹی وی اورفلم کی اداکارہ روبی انعم کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد روبی انعم کو فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے اداکارہ کی طبی مدد کی جا رہی ہے اور اُن کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں ۔

اداکارہ کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہر اقبال بٹ کی جانب سے مداحوں  سے روبی انعم کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق روبی انعم اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ ( آئی سی یو) میں داخل ہیں۔

تازہ ترین