• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سی ویو ساحل پر آئی مردہ مچھلیاں تاحال موجود

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر گزشتہ رات آئی مردہ مچھلیوں کو تاحال ساحل سے اٹھایا نہیں جاسکا ہے۔

گزشتہ رات کو سی ویو پر ایک بار پھر مردہ مچھلیاں پائی گئیں جو تاحال پڑی ہیں جس کے باعث ساحل سمندر کی فضاء آلودہ ہوگئی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے جس سے آکسیجن میں کمی آجاتی ہے اور ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد ہوجاتی ہے جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں وہ مرجاتی ہیں۔

سی ویو کے ساحل پر آنے والی مچھلیاں ساڈین ہیں، اس سے قبل 7جولائی کو بھی کلفٹن کے ساحل پر مولیٹ نامی مچھلیاں مردہ حالت میں آئیں تھیں، یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔

تازہ ترین