• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے اور اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بالائی علاقوں میں مون سون کی ہوائیں داخل ہونےکا بھی امکان ہے۔

کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں کہیں آندھی اور کہیں بارش کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور لاہور کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کو سبی، ژوب، موسیٰ خیل میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جبکہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین