• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے قومی خزانے کا ضیاع کیا، یہ خود قابل احتساب ادارہ بن چکا ہے، سراج الحق

سوات(نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نیب نے ابھی تک احتساب نہیں، قومی خزانے کا ضیاع کیا، نیب اب خود قابل احتساب ادارہ بن چکا ہے،موجودہ حکومت نے معیشت آئی ایم ایف، صحت ڈبلیوایچ اور صحت کو ڈی ایف آئی ڈی کے حوالے کردیاہے،حکومت نے خود سلطانی گواہ بن کر پی آئی اے کو بدنام کیا ہے،موجودہ حکومت لڑکھڑارہی ہے اور پانچ ماہ بعد خود ہاتھ اٹھائے گی پوری دنیا کے بعد اب امریکہ نے بھی پی آئی اے پر پابندی عائد کردی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزاسلامی سنگوٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی امیر محمدامین، نائب امیر نویداقبال اور جنرل سیکرٹری مفتی شیر محمدبھی موجود تھے، سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک کے 22کروڑ عوام بڑی مشکلات سے دوچار ہیں،حکومت سورہی ہے اور وزراء کے مابین آپس کی لڑائیاں ہورہی ہیں جس کے باعث ملک کی رہی سہی ترقی بھی رک گئی ہے،ریلوے کو بھی تباہ کردیاگیا ہے اور آئے روزانسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے،پی آئی اے اور ریلوے کے بعد اسٹیل ملزبھی قریب المرگ ہے، تمام ادارے زمین بوس ہوچکے ہیں، حکومت صرف میڈیا پر زندہ ہے،ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ختم ہوگئ۔

تازہ ترین