• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس مقدمہ درج کرنے پر ایف آئی اے فیصل آباد کا انسپکٹر معطل

کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ابوبکر خدا بخش نے غلط تحقیقات اور پھر اس کے تناظر میں بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے پر فیصل آباد کے انسپکٹر غضنفر کو معطل کردیا ہے۔ اے ڈی جی کے نوٹیفکیشن نمبر 16/2020 کے مطابق انسپکٹر غضنفر علی جو فیصل آباد سرکل میں تعینات ہیں، کو بوگس ریڈ اور پھر مقدمہ نمبر 399/2020 درج کرنے پر معطل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ انسپکٹر غضنفر نے بجلی فراہم کرنے والے ادارے فیسکو کے حوالے سے تحقیقات کیں اور ایک اطلاع پر پرائیویٹ ورک شاپ پر چھاپہ مار کر فیسکو کا ایک پی ایم ٹی جو وہاں درست کیا جارہا تھا اس کو تحویل میں لے لیا اور پھر حیرت انگیز طور پر فیسکو کے نچلے درجے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ فیسکو کے اعلیٰ افسران کو بھی مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے ملزمان کی فہرست میں شامل کردیا۔

تازہ ترین