• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تعلیمی ادارے ستمبر میں کھلیں گے، اس مقصد کے لیے اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسکولوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے اور آنے، جانے، داخلہ اور خارجہ کے مخصوص راستے بنائے گئے ہیں۔

تمام لوگوں کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کلاسوں میں طلبہ کو ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے پر بٹھایا جائے گا اور ان کی تعداد پندرہ تک ہو گی جبکہ تھرمل کیمروں سے اسکول میں موجود تمام لوگوں کا درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین