آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع

ایران نے چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع کردیا ہے ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

مینجنگ ڈائریکٹر ایرانی ریلوے سعید رسولی نے کہا کہ یہ ریلوے ٹریک 628 کلومیٹر لمبا ہوگا، حکومت چابہار بندرگاہ کی گنجائش کو موجودہ 25 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 8.5 ملین ٹن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ریلوے راہداری روس اور ہندوستان کے درمیان اشیاء کی نقل و حمل کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

چابہار کو زاہدان سے جوڑنے کے بعد یہ ریلوے ٹریک بعد میں افغانستان کے علاقے زرنجی سے جوڑا جائے گا جس سے سامان افغانستان سے زاہدان اور پھر چہا بہار کی بندرگاہ اور وہاں سے بھارت باآسانی منتقل کیا جاسکے گا۔

چاہ بہار زاہدان ریلوے ٹریک کو خطے کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید