ومبلڈن کی انعامی رقم تقسیم کرنے کے فیصلے کو کھلاڑیوں نے قابل ستائش عمل قرار دے دیا، پاکستانی اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں کہ ومبلڈن ٹینس کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، انعامی رقم کی تقسیم کا اعلان اچھا ہے۔
آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے رواں سال کورونا کے باعث منسوخ ہونے والی ومبلڈن چیمپئن شپ کی انعامی رقم 10 ملین پاؤنڈ ایونٹ میں شریک 620 کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے کو کھلاڑیوں نے قابل ستائش عمل قرار دیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں کہ ومبلڈن ٹینس کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، انعامی رقم تقسیم کرکے ومبلڈن نے ایک اچھا کام کیا ہے۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے ومبلڈن چیمپئن شپ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے۔