• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کورونا سے مزید 34 لوگ انتقال کرگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 20 مریض سامنے آچکے ہیں، جبکہ آج مزید 34 مریض کورونا سے انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اب تک 1747 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10815 نئے ٹیسٹ کئے گئے اور 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم اب تک 564491 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں 41634 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 39967 گھروں اور 402 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج 1265 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ اس وقت 743 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت 109 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 1274 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 60439 ہوگئی ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 58 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 585 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع جنوبی میں 179، ضلع شرقی میں 111، ضلع ملیرمیں 100 کیسز آئے ہیں، جبکہ ضلع وسطی میں 79، ضلع کورنگی میں 68 اور ضلع غربی میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بینظیرآباد میں 113، شکارپور میں111، دادو میں 88، حیدرآباد میں 75، جیکب آباد میں 65، سانگھڑ میں 39، سجاول میں 44، کشمور میں 35، عمرکوٹ میں 30، نوشہروفیروز میں 26، قمبر میں 23، گھوٹکی میں 15، بدین میں 13، ٹھٹہ میں 11، جامشورو میں 6، لاڑکانہ میں 4، خیرپور میں 2، مٹیاری میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ہدایت کی کہ ایس او پیز کا خیال رکھیں، جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین