• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی


کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری لوڈ شیڈنگ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی درآمد پر عائد پابندی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بنی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی لگا رکھی تھی جو گزشتہ ماہ جون کے آخر میں ہٹائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور وزارت توانائی کی جانب سے کے-الیکٹرک کی فرنس آئل کی درخواست کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

کے-الیکٹرک نے جنوری میں ہی جون کے لیے فرنس آئل کی ضرورت کے لیے پی ایس او کو لکھ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوری میں کے-الیکٹرک نے پی ایس او کو بتایا تھا کہ جون میں ایک لاکھ 20 ہزارٹن فرنس آئل درکار ہوگا۔

پی ایس او نے اپریل میں فرنس آئل کی اس طلب کے لیے کے-الیکٹرک سے دوبارہ تصدیق کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے ایک بار پھر مئی میں مذکورہ فرنس آئل کی طلب کی تصدیق کے لیے لکھا تھا۔

تاہم کے-الیکٹرک کی طرف سے جون کے لیے طلب بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزارٹن بتائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 2 جون کو پی ایس او نے کے-الیکٹرک کو جواب دے دیا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر مقامی ریفائنریز کے پاس فرنس آئل نہیں تھا تو پی ایس او اور وفاقی حکومت کے-الیکٹرک کو بروقت آگاہ کرتے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ توانائی کمیٹی نے 20 جون کو فرنس آئل کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ فرنس آئل کی درآمد پر باضابطہ پابندی جون کے آخر میں ختم ہوئی۔

تازہ ترین