• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کو اضافی گیس فراہم، لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان


کے الیکٹرک (کے ای) کو اضافی گیس کی فراہمی کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان ہے۔

پاور انڈسٹری ذرائع کے مطابق اضافی گیس کی فراہمی کے بعد کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار میں تقریباً 450 میگاواٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد شہر میں بجلی کی طلب اور پیداوار میں 350 میگا واٹ کا فرق رہ گیا ہے۔

پاور انڈسٹری ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی کی پیداوار 2 ہزار 950 میگاواٹ اور طلب 3 ہزار300 میگاواٹ ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہر میں کے الیکٹرک کی اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی اور وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کراچی نے احتجاج کیا۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک نے نیپرا کی طرف سے طلب کردہ عوامی سماعت میں کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ کی ذمے داری قبول کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

نیپرا کے تحت ہونے والی سماعت کےد وران سیاستدانوں، تاجروں اور وکلاء نے کے الیکٹرک کے حوالے سے کئی اہم سوالات اٹھائے۔

تازہ ترین