• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو انگلی پکڑ کر چلایا جارہا ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ 22 مہینے گزرنے کے باوجود حکومت پرواز نہیں کرسکی، حکومت کو انگلی سے پکڑ کر چلایا جارہا ہے۔

لوئردیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 22 مہینوں میں صرف وعدے، میٹنگز اور اعلانات کیے گئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جس طرح پائلٹ کی اسناد جعلی ہیں، اس طرح یہ حکومت بھی جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیا پر پاپندی لگادی ہے اور کئی چینلز کو بند کردیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ صحافت ایک آئینہ ہے، حکومت اپنی کارکردگی اور رویے کو بہتر بنائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ کس کس چینل کو بند کریں گے اور کس کس صحافی سے قلم چھین کر ان کے ہاتھ کاٹیں گے؟۔

تازہ ترین