• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر گلوبل کونسل (کے جی سی) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود کشمیری تارکین وطن 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر نہایت عقیدت و احترام سے منائیں گے۔

13 جولائی1931 کی مناسبت سے عظیم شہدائے کشمیر کی قربانیوں کی یاد میں ایک پروگرام کونسل کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

امریکہ میں موجود کونسل کی ترجمان ڈا کٹر حمیرہ گوہر نے اس دن کی اہمیت کوبیان کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی1931 کا دن ان انقلاب پسندوں کی ہمت اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آمرانہ حکمرانی کے خلاف مزاحمت کی اور ہمارے سیاسی اور شہری حقوق کے تحفظ کےلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎ان عظیم بہادروں کی یاد میں ریاست میں دعائیہ تقریبات ہونگی، جبکہ کورونا کی وبا کو مدنظر رکھتےہوے قواعد کے مطابق تقریبات منعقد ہونگی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف موم بتیاں جلا کر دنیا کی توجہ مبذول کروائی جائے گی۔

ڈاکٹر حمیرہ گوہر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام شہروں میں عوامی مظاہروں، دھرنوں اور تعلیمی کانفرنسز کا انعقاد کیاجائے گا۔

‎کے جی سی نے بھارتی حکومت کی جانب سے یوم شہدائےجموں و کشمیر کو جموں و کشمیر کے عام تعطیل والے کلینڈر سے ہٹانے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

کشمیر گلوبل کونسل 13 جولائی کی شام ٹورنٹو، نیویارک اور ڈیلاس میں شمعیں روشن کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

‎ترجمان کے مطابق کے جی سی کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ کشمیر کے تمام حصوں کے اتحاد اور ایک خودمختاراور آزاد ریاست کے قیام کے لئے اپنی وکالت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین