• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد حسین ڈیہڑ کو شاہ محمود پر الزام لگانا مہنگا پڑگیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانا مہنگا پڑگیا۔

پی ٹی آئی کی ڈسپلن اینڈ احتساب اسٹینڈنگ کمپنی نے احمد حسین ڈیہڑ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریش پر الزامات لگائے ہیں، یہ رویہ پارٹی پالیسی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ احمد حسین ڈیہڑ 15 جولائی کو سب کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر وضاحت کریں۔

ایم این اے احمد حسین کے مطابق انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، اگر شوکاز ملا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کروں گا۔

تازہ ترین