• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو قومی تحویل اور ٹیرف میں اضافہ واپس لیا جائے، حافظ نعیم



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر اورپی ٹی آئی کراچی عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو وہ وزیر اعظم سے کہیں کہ کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف میں حالیہ ظالمانہ اضافہ کیا گیا ہے اسے فی الفور واپس لیا جائے،کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے اسے قومی تحویل میں لیا جائے، پی ٹی آئی کا احتجاج صرف ڈرامہ تھا جو کے الیکٹرک کی سرپرستی کے لیے رچایا گیا، اب کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کا اعلان کر کے کہا جارہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑتی رہے گی اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ فیصل نرسری پر کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، ظالمانہ اضافے اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دھرنے میں کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے عوام، تاجر، مزدور اور مختلف طبقات سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دھرنے سے ڈاکٹر اسامہ رضی، عبدالرزاق خان، جنید مکاتی، نجیب ایوبی، محمود حامد، خالد خان، محمد اسلام خان فاروقی، ارشد اسلام، شاہد اسماعیل، جاوید بلوانی،جنید ماکڈا، جاوید شمس،بابر خان،مرزا ثوبان بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین