کوئٹہ(این این آئی) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر وفاقی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ تھا جو وفاقی حکومت پورا کرنے جارہی ہے انہوں نے بیان میں کہاکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر 200ار ب لاگت آئے گی لیکن حکومت اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کر رہی ہے منصوبے کی فیزیبلٹی پر کام آئندہ سال اپریل تک مکمل ہوگا جس طرح کراچی حیدرآباد ایم 9شاہراہ کو تعمیر کیا گیا اسی طرز پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کوبھی دو رویہ کیا جائے گا ۔