• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین نےشام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی قرارداد ویٹو کر دی

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق ایک قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی ہے، جب کہ روس کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کیا جانے والا ایک متبادل مجوزہ منصوبہ سلامتی کونسل میں پہلے ہی مسترد کیا جا چکا ہے۔سلامتی کونسل کے 13ارکان نے جرمنی اور بلجیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا،جب کہ بیجنگ اور ماسکو نے اسے ویٹو کردیا شام میں سرحد پار سے امدادی سامان کی فراہمی سے متعلق ایک قرارداد پیش کی گئی تھی۔ شام میں امداد کی ترسیل سے متعلق موجودہ مینڈیٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ جرمنی اور بیلجیم نے امداد کی ترسیل سے متعلق اقدامات کو بچانے کی کوشش کی اور امید کی جا رہی تھی کہ اس سلسلے میں ایک مسودہ ویک اینڈ پر ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم روس اور چین نے امدادی ترسیل سے متعلق قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی۔
تازہ ترین