• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم وزن روٹی فروخت کر نیوالے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ 28 گرفتار

پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں کم وزن نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور پشاور کے مختلف علاقوں سے مزید 28 نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر نانبائیوں کی مختلف دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد صہیب بٹ نے کوہاٹ روڈ پر نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے شاہین مسلم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلزاک روڈ پر نانبائیوں کی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 28 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سرکاری وزن کے مطابق روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کو شاباش دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین