آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جانوروں کا استحصال، لندن میں احتجاج، ٹرافلگر اسکوائر کا فوارہ سرخ بنادیا


لندن میں احتجاجی گروپ نے ٹرافلگر اسکوائر کے فوارے کا پانی سرخ کردیا، گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے مصنوعی خون کی طرح پیش کیا، احتجاج کا مقصد جانوروں کے استحصال پر توجہ دلانا تھا۔

گروپ نے مزید کہا کہ فیکٹری فارمنگ بند کی جائے یہی کوویڈ 19 کی اصل وجہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے گروپ نے احتجاج کرتے ہوئے فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے مصنوعی خون کی طرح پیش کیا۔

 گروپ کا کہنا تھا کہ سینٹرل لندن میں احتجاج کرنے کا مقصد جانوروں کے استحصال پر توجہ دلانا تھا۔

گروپ کا مطالبہ تھا کہ فیکٹری فارمنگ بند کی جائے، جو کوویڈ 19 کی اصل وجہ ہے۔

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر پولیس نے احتجاج کرنے والے دو کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید