• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

اسد عمر کی گزشتہ روز کی یقین دہانی کہ کل سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی کہ باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

وفاقی وزیر کے دعویٰ کے چندگھنٹوں کے بعد سے ہی گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس سمیت شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3،3 گھنٹے تک بجلی غائب رہی ،دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹر ک نے مزید کہاکہ بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے ۔

اسد عمر نے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ تاہم ایک جانب مقامی فالٹس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل رہی تو کئی علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ تعطیل، لاک ڈاؤن اور بہتر موسم کے باعث بجلی کی طلب کم ہے لیکن بندش جاری ہے۔

تازہ ترین