• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوش علاقوں میں ڈکیتی کی بیشتر وارداتوں میں گھریلو ملازم ملوث ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پوش علاقوں میں ڈکیتی کی بیشتر وارداتوں میں گھریلو ملازم ملوث ،پولیس حکام کے مطابق پوش علاقے کے رہائشی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کے احکامات خاطرمیں نہیں لاتے۔پولیس کے مطابق کلفٹن پولیس نے ایک ہفتے میں 2 ڈکیت گروہ کے 7 کارندے گرفتار کرلیے۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ملازمین اور علاقے میں رکشہ چلانے والوں کی معاونت حاصل تھی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرحوم وفاقی وزیرسردارعلی محمد مہر کے گھرمیں ڈکیتی کرنے والا ملزم بھی شامل ہے،ملزم شاہد کو دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ ساحل تھانے کی حدود میں دوران ڈکیتی گرفتار کیا گیا، ملزمان کا گروہ ایک بنگلے سے سونا، غیری ملکی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں چھین کر فرار ہورہا تھا،گروہ کا تعلق پنجاب سے ہے اور یہ گروہ پنجاب میں بھی متعدد ڈکیتیاں کرچکا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ پنجاب میں گرفتار ہوکر بہاولپور کی جیل بھی جاچکا ہے، پولیس نے گتایا کہ ایک اور کارروائی میں ڈکیت محمد یعقوب، احمد لطیف اور عمر فاروق کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ایک گھر سے 1 لاکھ 70ہزار کیش، 800 پاونڈ اور سونا چھین کر فرار ہوئے تھے، گرفتار ڈکیت گروہ کے کارندے ڈیفنس اور کلفٹن کے اطراف کے علاقوں میں رہائش رکھتے ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزمان گروہ بنگلوں میں ڈرائیور، مالی اور سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے ہیں، ملزمان کا گروہ بنگلوں کی مکمل ریکی کرنے کے بعد ساتھیوں کی مدد سے ڈکیتی کرتا ہے۔

تازہ ترین