• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیاکپ فائنل: بھارت کو شکست دینے پر کے پی اور سندھ کے گورنرز کی قومی ٹیم کو مبارکباد

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انڈر 19 ایشیاکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے، انھوں نے کہا نوجوان کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ 

گورنر کے پی نے بھارتی ٹیم کو فائنل میں شکست دینے پر پاکستانی نوجوان شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثناء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ 

گورنر سندھ نے کہا انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف فتح نوجوانوں کے حوصلے اور جذبے کی عکاس ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید