• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، غیرت کے نام پر قتل کئے جانیوالے جوڑے کی آج قبر کشائی کی جائیگی

پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی حدود دیر کالونی میں غیرت کے نام پر قتل کئے جانے والے جواں سال جوڑے کی آج قبر کشائیکی جائے گی، وقاص کو خالہ زاد سمیت قتل کرکے خفیہ طور پر دفنادیا گیا، مقتولہ کے والد، مقتول کے چچا کی گرفتاری پر راز افشا ہو گیا ۔تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کے مطابق دس روز قبل انہیں اطلاع ملی کہ دیر کالونی میں 17 سالہ وقاص ولد خیر الدین کو اپنی خالہ ذاد سیما ءسمیت غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے اور پولیس کو اطلاع دیے بغیر دونوں لاشوں کو قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین