سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر باڈی بلڈنگ کے کھیل سے وابستہ محمد شہزاد نے اپنے بیٹے شیراز کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے تن ساز محمد شیراز سے مسٹر سندھ 2015کا ٹائٹل واپس لینے اور اس پر تاحیات پابندی لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی موجودگی میں میرے بیٹے محمد شیراز نے مسٹر سندھ کا ٹائٹل جیتا۔ اس پر پابندی اور ٹائٹل واپس لے کر ایسوسی ایشن نے زیادتی کی ہے۔