آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گریٹ لیور میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے والا گرفتار

بولٹن (ابرار حسین) گریٹر مانچسٹر پولیس نے ہفتہ کی سہ پہر ایک دس سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے والے اٹھارہ سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔واقعات کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر گریٹ لیور کے علاقے کی برجمین اسٹریٹ پر واقع ایک گھر میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان نے ایک دس سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کی گئی جنہوں نے موقع پر واردات پر پہنچ کر قریبی سڑکوں کو بند کرکے ایئر ایمبولینس کو طلب کرلیا، جس نے زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبر پھیلتے ہی کمیونٹی میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی، مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جانے لگی، بعض نے تو اسے اقدام قتل کی مذمت بھی کردی۔ تاہم پولیس نے کمیونٹی سے کہا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کرنا چاہیے، معاملے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیا جارہا ہے، پولیس کے اعلیٰ افسران اس پر باقاعدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں، انہوں نے عینی شاہدوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعہ کی مکمل معلومات ہو تو وہ گریٹر مانچسٹر کی کرائم یونٹ سے رابطہ قائم کرے۔

یورپ سے سے مزید