آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منگھوپیر ، منشیات فروشوں نے نوجوان کوزخمی کر کے پہاڑی سے نیچے پھینک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں منشیات فروشوں نے ایک نوجوان زخمی کر کےپہاڑی سے نیچے پھینک دیا ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدودپختون آباد نیک محمد گوٹھ د صدیق اکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سکی شناخت 25سالہ مراد علی ولدمیر محمد کے نام سے ہوئی ہےپویس کے مطابق مراد فائرنگ سے نہیں بلکہ اسے منشیات فروشوں نے پہاڑی سے نیچے پھینکا تھا ،جس کی وجہ وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس کاکہنا ہے کہ مراد کافی دن سے منشیات فروشوں کے پاس جا رہا تھا ، آج ان سے اسکا جھگڑا ہوگیا ،منشیات فروش اس پر تشدد کررہے تھے کہ اسی دوران شور سن کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار اپنے گھر سے نکل کر جاءے وقوعہ پر آرہا تھا کہ اس دوران منشیات فروشوں نے ہوائی فائرنگ کردی اور مراد کو پہاڑی سے نیچے پھینک دیا، جس پر اہلکار نے 15مددگار پولیس کو اطلاع کر دی ، جبکہ ملزمان پولیسکے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوچکے تھے ، تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ،منشیات فروشوں کی تلاش شروع کردی تھی،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید