آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسلام آباد سے کلر سیداں جانیوالے افراد کوساگری کے قریب کار میں سوار مسلح افراد نے روک کر واردات کی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں برطانیہ پلٹ فیملی کوگن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے68 سالہ برطانوی شہری ٹکا خان اوران کی بہو زخمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کلرسیداں کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ٹکاخان اپنی اہلیہ اوربہوکے ہمراہ اتوارکوصبح سویرے برطانیہ سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اپنے ایک عزیزکے ہمراہ گاڑی میں گھرجارہے تھے ، جب وہ صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ساگری کے قریب پہنچے توایک ایکس ایل آئی کارمیں سوارمسلح ملزموں نے انہیں روک لیا اورگن پوائنٹ پران سےتین ہزارتین سو پاونڈ، 120تولے وزنی طلائی زیورات اور22ہزار روپے چھین لئے اسی دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے68 سالہ ٹکا خان اوران کی بہو33سالہ مریم زخمی ہوگئی۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ اوتھانہ روات سب انسپکٹراحمد نوازنے بتایاکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے واقعہ میں ٹکاخان کی اہلیہ حسن جان ان کاعزیزانوراورڈرائیور وحیدمحفوظ رہا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے برطانوی شہری ٹکا خان،33 سالہ مریم کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ادھرمریڑچوک کے قریب موبائل چھیننے کی واردات میں مزاحمت پرشہری مظہررشیدکوچاقومارکرزخمی کردیاگیا۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید