کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر قائم کیے گئے شیلٹر ہوم کی تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد افتتاح کے موقع پر کہا کہ شیلٹر ہوم بلوچستان کے دور دراز کے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ جو 30 بیڈ پہ مشتمل ہے اس میں اٹیچ باتھ رومز بنائے گئے ہیں۔ اور دور جدید کی ہر سہولت سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ اس میں رہائش کرنے والوں کو کوئی تحقیر محسوس نہ ہو اور اسمیں کھانے پینےکی اشیاء کا معیار بھی بہت بہتر ہے۔ انہوںنے کہا کہ شیلٹرہوم کوئٹہ شہر کے عین وسط میںہے اس کے ساتھ مسجد بھی موجود ہے۔ اس کی تزئین و آرائش میں ساوتھ ویسٹ سوسائٹی کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔