• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سے 2جوان لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیاگیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھان پشتہ خرہ کی حدود ٹی وی کالونی اور غربی کی حدود پشاورصدر سے دوجواں سال لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر اغواء کرلیاگیا۔ذیشان ولد زمان سکنہ ٹی وی کالونی نے تھان پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ اس کی جواں سال بہن مسماۃ ( ش) گزشتہ روز کسی کام کی غرض سے گھر سے نکلی تھی جوواپس نہیں آئی اس کے بارے میں وہ معلومات کررہے تھے تو اس دوران انہیں پتہ چلا کہ اس کی بہن کو امجد سکنہ شانگلہ نے اپنے بھائی سلیم اور ہمشیرہ مینہ کی مدد سے بہلا پھسلا کر شاد ی کی غر ض سے اغواء کیا ہے جس پرپولیس نے ملزموں کے خلاف اغواء کے مقدمات درج کر لئے ادھر تھانہ غربی کی حدود پشاور صدر سے اسامہ ولد اشرف نے جواں سال مسماۃ ( ع) دختر دلاور حسین کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا پولیس نے دلاور حسین کی رپورٹ پر اسامہ ٗاس کی والدہ بولی ٗوالد اشرف اور بھائی فیصل کے خلاف اغواء کے مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین