• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13جولائی کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میں 13جولائی کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے یوم شہدائے کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ 13جولائی1931 کو کشمیری ظلم اور آمریت کے خلاف کھڑے ہوئے تھے، اس دن کو کشمیریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے مقدس لہو سے کشمیر کی تاریخ بدلی، کشمیریوں کی ثابت قدمی کی وجہ سے ہندوستان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کشمیر کے مقدس لہو کے صدقے تحریک آزادی اپنی منزل مقصود تک پہنچے گی، ہندوستان کشمیریوں کا تشخص مٹانا اور حق آزادی ختم کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ برس5 اگست سے کرفیو لگا کر کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین