وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانی جدوجہد کی لازوال داستان ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات نے کشمیروں کے جذبے کو زیادہ مستحکم کیا ہے، کشمیریوں کو معاشی لالچ دیا گیا اور کشمیری قیادت کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کو خریدنے کی کوششیں بے سود ہیں، کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں پاکستان کا ہر شہری آپ کے ساتھ ہے اور پاکستان کی حکومت، پاکستان کی فوج کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سربیا میں نسل کشی پر دنیا خاموش رہی، اسی طرح کیا دنیا ایک اور غلطی کرنے جارہی ہے، چین نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے کچھ علاقوں پر بھارت قابض ہے، مودی حکومت بتدریج ایکسپوز ہوتی جارہی ہے، سوشل میڈیا بڑا ہتھیار ہے، پچھلی جنریشن کے پاس یہ سب نہیں تھا۔