• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اذان اور 22 موذن، سلام فرزندان اسلام سلام، مشعال ملک

مشعال ملک کا یوم شہدائے کشمیر پر شہدا جموں و کشمیر کو خراج عقیدت


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ تیرہ جولائی 1931 کو ڈوگرا راج نے اسلام دشمنی کی تاریخ رقم کی۔

مشعال ملک نے یوم شہدائے کشمیر پر شہدا جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک اذان اور 22 موذن، سلام فرزندان اسلام سلام، سرینگر جیل کے باہر اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ اذان کے ایک ایک لفظ کی ادائیگی پر 22 مسلمان قربان ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی اللہ کا نام لینے والےجانیں دے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے بوسینیائی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی کی طرح آج بھی چپ سادھ رکھی ہے، ہر روز شہادتیں جذبہ حریت کو پروان چڑھا رہی ہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ افسوس، نانا کی نعش پر بیٹھا بچہ بھی عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نہ سکا۔ 

تازہ ترین