پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا، پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کس منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں، یہ کوئی عمران صاحب سے سیکھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جس کمپنی پر پرچہ درج کرانا اور بلیک لسٹ کرنا چاہیے تھا، مزید ٹھیکے دے دیئے، چونکہ پیسے کھا رہے ہیں، اس لیے منصوبہ مکمل ہو نہ ہو، ٹھیکہ اسی کمپنی کو ملے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو2.248 ارب کے منصوبہ جات مفادات کےٹکراؤ کی کھلی مثال ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ وہی کمپنی ہے جس کا کیس وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکوک کمپنی کو منصوبے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بی آرٹی پشاور بنانے کی تیاری ہے۔