• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر15 جولائی کو کھولیں گے، دفتر خارجہ

پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان


پاکستان نے افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر واہگہ بارڈر کے ذریعے افغان برآمدات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سلسلہ 15 جولائی سے شروع ہوگا، پاکستان کی جانب سے اجازت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولت دینے کیلئے دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا، پاکستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

معاہدے کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت کووڈ 19 سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردی ہے۔

تازہ ترین