وفاقی حکومت نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر ملازمین کو ریٹائر کرکے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے تیار دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے نئی پالیسی کی تیاری جاری ہے۔
علاوہ ازیں ملازمین کو نوکریوں سے قبل از وقت پینشن/ گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق اس ضمن میں 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، جن میں پہلی کمیٹی گریڈ1 تا 16 کے ملازمین کے معاملات پر سفارشات دے گی۔
دوسری کمیٹی گریڈ 17 تا 19 تک ریٹائرمنٹ کے معاملات دیکھے گی جبکہ تیسری کمیٹی گریڈ 20 سے 22 تک ریٹائرمنٹ کے معاملات دیکھے گی۔
دستاویزات کے مطابق کمیٹیاں ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ معہ اخراجات کی تجاویز پیش کریں گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔