• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں کورونا سے اموات کی شرح میں کمی ہوگئی

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں کمی ہوگئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1106 ہوگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں24  گھنٹوں کے دوران کوروناکے 261 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار 747 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 154مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 21312 ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار151 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 69 افراد انتقال کرگئے۔

ملک میں وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 267 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ایک دن کے دوران مزید 2 ہزار 769 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہے۔

پاکستان میں وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 61 ہزار 917 تک پہنچ کی ہے، سب سے زیادہ کیسز والا صوبہ سندھ صحتیاب مریضوں میں بھی آگے ہے۔

تازہ ترین