پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔ تاہم پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت لینڈ کرا لیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 6202 کے ساتھ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، جس سے طیارے کے ایک انجن کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے باحفاظت طریقے سے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق انجینئرز نے طیارے کے انجن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔