• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کی اسلام آبادمنتقلی کی تجویز سنگین سازش ہے،کراچی معاشی سرگرمیوں کا حب اور 70فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما محمد حنیف گوہر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ای سی،جی بی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کی کراچی سے اسلام آبادمنتقلی کی تجویز کو تاجر برادری اور معیشت کے خلاف سنگین سازش قرار دیا ہے۔ حنیف گوہر نے کہا کہ کراچی معاشی سرگرمیوں کا حب اور 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔ سب سے زیادہ ٹریڈ باڈیز کراچی میں ہیں۔ اسٹاک ایکسچنج، اسٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینکوں کے صدر دفاتر، درآمدات وبرآمدات کے لیے بندرگاہیں کراچی میں ہونے کے باوجو اس طرح کی تجویز تاجروں و صنعتکاروں کے سب سے اہم ترین پلیٹ فارم کو ملک کی معاشی شہ رگ سے دور کرنے کی سازش ہے جس کے ملکی معیشت پر بھی سنگین منفی اثرات پڑیں گے۔

تازہ ترین