آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رینجرز کا اچانک لائنز ایریا میں آپریشن ، داخلی خارجی راستے سیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز کا اچانک لائنز ایریا میں آپریشن ،علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کی نگرانی رینجرزکے اعلیٰ افسران کر رہے تھے ،لائنزایریا کو چاروں اطراف سے ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی گئی، رینجر اہلکار پارکنگ پلازہ، پریڈی اسٹریٹ، نیو ایم اے جناح روڈ، خداداد کالونی، اللہ والی چورنگی ،اے بی سنیا روڈ سمیت مختلف مقامات پر موجود تھے ، آپریشن میں رینجر کے3 سو سے زائد جوانوں نےحصہ لیا، رینجرز کی 100سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لائنزیریا کی مختلف سڑکوں پر موجود رہیں ذر ائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید