• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، غیر قانونی رہاش پذیر افراد سے گھر خالی کرانے کا فیصلہ

کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی نے غیر قانونی طور پر کیمپس میں رہاش پذیر ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین سے گھر خالی کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کی منظوری سینڈیکٹ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ اجلاس میں ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین سے پی ایچ ڈی الاؤنس ختم کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت ہفتہ 18؍ جولائی کو ہوگا۔ جامعہ کراچی میں ایسے گھروں کی تعداد 40ہے جہاں غیر قانونی رہائش پذیر افراد ہیں۔ قواعد کے مطابق جامعہ کا ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال تک سرکاری رہاش گاہ میں رہ سکتا ہے تاہم ایک سال گزرنے کے بعد اس کا رہنا غیر قانونی تصور ہوگا۔ جامعہ کراچی کے کئی اساتذہ اور ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود رہاش چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں چنانچہ سینڈیکٹ سے منظوری کے بعد ان ملازمین سے بذریعہ طاقت سرکاری رہاش گاہ خالی کرائی جائیں گی۔ جامعہ کراچی میں اس سے قبل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب کے دور میں بذریعہ طاقت غیر قانونی قابضین سے گھر اور ہاسٹلز بھی خالی کرائے گئے تھے۔ اس سلسلے میں محکمہ بورڈز و جامعات نے خط لکھا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پی ایچ ڈی الاؤنس بند کیا جائے۔

تازہ ترین