ملتان(نمائندہ جنگ)باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے حساس اداروں کے خلاف بیان بازی کے الزام میں سینئر سیاسی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 647/20درج کیا گیاہے۔موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقدمہ سیکورٹی کانسٹیبل کی نشاندہی پر درج کیا گیا ہےجس پر فی الحال کو ئی کارروائی نہ کی جائے گی۔دریں اثنا اس حوالے سے پولیس افسران نے کسی طرح کی تصدیق کر نے سے انکار کیا ہے۔