• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، بلین ٹری جنگل کو آگ لگانے کی انکوائری سرد خانے کی نذر

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گڑھی چندن پشاور میں بلین ٹری سونامی پروگرام کے لاکھوں درختوں کو آگ لگانے کی انکوائری سرد خانے کی نذر ہوگئی ہے ، جنگل کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار دو افراد ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں تاہم حکومتی تحقیقاتی کمیٹی تاحال انکوائری میں مصروف ہے، صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام اور مخلصانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران عوامی نیشنل اپرٹی کے رکن خوشدل خان ایڈووکیٹ نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ گڑھی چندن پشاور کے علاقہ میں ہزاروں ایکڑ ناقابل کاشت اراضی ہے جس پر صوبائی حکومت نے بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت لاکھوں کی تعداد میں لاچی کے درخت لگائے جس کی دیکھ بھال کےلئے محکمہ جنگلات کے علاوہ ڈیلی ویجز مزدور بھی بھرتی کئے گئے لیکن ڈیڑھ ماہ قبل اس جنگل کو آگ لگاکر جلایا گیا ۔

تازہ ترین