• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام پاکستان میں لاکھوں بزرگان دین کا خون شامل ہے‘ تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قیام پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں بزرگان دین و علماء کرام کا خون شامل ہے۔ ناموس رسالت اور دینی مدارس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر حکومت پر عالمی دبائو ڈالا جاتا ہے‘ اس حکومت نے لاک ڈائون میں بھی اقلیتی کمیشن میں چھ قادیانی رکن رکھنے کی کوشش کی جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستان کی اسلامی شناخت کا ہر صورت دفاع کریں گے۔ بزرگان دین ملک و ملت کیلئے باعث رحمت ہیں‘ انکی تعلیمات پوری امت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور، جے یو آئی اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی، مفتی محمد عبداللہ، مفتی محمد ادریس، مولانا پیر عتیق الرحمان عزیز، مفتی اویس عزیز، مفتی عبدالرشید، مولانا شریف ہزاروی، مفتی عبدالسلام اور دیگر نے مولانا پیر عزیز الرحمان ہزاروی مرحوم، مولانا عبدالرئوف مرحوم، مولانا شاہ عبدالعزیز مرحوم اور مولانا احسان احمد ایاز مرحوم کی یاد میں تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفوری حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام وطن عزیز میں آئین کی اسلامی دفعات، شعائر اسلام اور دینی مدارس کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔
تازہ ترین