• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز موبائل حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، پولیس


کراچی سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل کے حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر گزشتہ روز رینجرز موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے تاہم 6 میں سے 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق 3 اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثہ موبائل کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا تھا، جبکہ حادثے میں رینجرز موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین