آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایشل فیاض کی مقبولیت میں اضافہ، ایک اور فلم سائن کرلی

فلم ’کاف کنگنا‘ میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کرتے والی خوبصورت اداکارہ ایشل فیاض نے ایک اور فلم سائن کرلی۔ معروف ہدایت کار فاروق مینگل نے انہیں اپنی نئی فلم کے لیے کاسٹ کرلیا۔ فلم کی شوٹنگ اسی ماہ سے سخت ایس او پیز کے ساتھ شروع ہوگی۔

ایشل فیاض نے کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ ان کی نئی فلم جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ امر پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند ہے۔ دنیا بھر میں جاری وبائی بیماری کی وجہ سے شوٹنگ 25 جولائی سے سخت ایس او پیز کے تحت شروع ہوگی۔

فلم کی کاسٹ اور کہانی ابھی بھی ایک راز ہے اور ٹیم اس کے تمام تر اعلانات ختم ہونے کے بعد ایک زبردست دھماکے کے ساتھ اعلان کرے گی۔

تاہم ایشل، ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں اور انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا فلم میں کردار اس سے پہلے سے کئے ہوئے کرداروں سے بالکل مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے ذیادہ تفصیل نہیں بتاؤں گی، سب کو سسپنس میں رکھنا چاہتی ہوں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ ایشل بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ اس سے قبل وہ خلیل الرحمان قمر کی ہدایت کاری میں کاف کنگنا میں سمیع خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں چکی ہے۔

اس قبل ایشل کو ڈراما سیریل ’آبرو‘، ’تعبیر‘ اور ’ہتھلیی‘ جیسے ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پسند کیا جا چکا ہے۔ اب فلم بین انہیں ایک مرتبہ پھر سنیما اسکرین پر جلوہ گر ہوتے دیکھیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید