• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللّٰہ احسان کی بلاول بھٹو کو دھمکی قابل مزمت ہے، نفیسہ شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللّٰہ احسان کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی قابل مذمت ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوال ٹھایا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ کس ایجنڈے کے تحت عالمی دہشت گرد کو رہا کیا گیا؟

پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگرد احسان اللّٰہ احسان کے فرار میں وزیر اعظم اور وزیرِ داخلہ سہولت کار ہیں۔

ا‏نہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم احسان اللّٰہ احسان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، پاکستان کی عوام بلاول بھٹو کی محافظ ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ عمران خان اور دہشت گرد آپس میں بھائی ہیں۔

تازہ ترین